Top Panel
You are here: HomeNewsجماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نوگام کا دورہ کیا
Thursday, 06 November 2014 00:00

جماعت اسلامی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نوگام کا دورہ کیا

Rate this item
(0 votes)

فیصل احمدبٹ اور معراج الدین ڈارکے لواحقین کی ڈھارس بندھانے کے علاوہ اُن کے ساتھ تعزیت کی گئی
سرینگر//جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ایک اعلیٰ سطحی وفدنے ناظم شعبہ سیاسیات زاہد علی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آج نوگام کا دورہ کیا۔ جہاں پر چھترگام میں فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہوجانے والے دو نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی گئی۔ وفد میں ناظم مرکز محمد ابراہیم ڈار اور امیر حلقہ نوگام بھی شامل تھا۔ وفد نے فیصل یوسف بٹ اور معراج الدین ڈار کے گھر جاکر اُن کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس موقعے پر دونوں جگہوں پر ناظم شعبہ سیاسیات ایڈوکیٹ زاہد علی نے تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان فوج نے ان معصوم اور نہتے نوجوانوں پر بلا اشتعال گولیاں چلاکر اُنہیں ابدی نیند سلاکر ایک گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس جرم کی پاداش میں ملوثین کو جلد از جلد کڑی سزادی جانی چاہیے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہاں پر ظلم و جبر روا رکھا گیا ہے اور جس طرح سے یہاں اسلام کے نام لیواؤں کو دن دھاڑے گولیوں سے بھون ڈالا جارہا ہے ، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں سوچے سمجھے اور منظم انداز سے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ موصوف نے کہا کہ اس ظلم و جبر کا بہترین جواب یہ ہے کہ ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور کسی بھی سطح پر ظالم کے ہاتھ مضبوط نہ کریں ۔ نہ ہم ظلم کا ساتھ دینے والے بننے او رنہ ہی ظالم کے نظام کو مضبوطی عطا کرنے کے لیے اُن کے کسی جھانسے میں آئیں۔ انہوں دونوں نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان دو معصوم نوجوانوں کو شہادت کا عظیم مرتبہ عطا کیا اور ان کی شہادت اُن کے لواحقین کے لیے روز محشر میں توشۂ آخرت ثابت ہوگی۔

Read 114660 times

Al'Quraan

The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment. (This punishment is for unmarried persons guilty of the above crime but if married persons commit it, the punishment is to stone them to death, according to Allah's Law).

Al'Quraan Surah Noor

Prophet Mohammad PBUH

Narrated: Abu Huraira (R.A) that a man said to the Prophet, sallallahu 'alayhi wasallam: "Advise me! "The Prophet (PBUH) said, "Do not become angry and furious." The man asked (the same) again and again, and the Prophet said in each case, "Do not become angry and furious." [Al-Bukhari; Vol. 8 No. 137]

Sunan Abu-Dawud.

eXTReMe Tracker